سولر صارفین

25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین کو نیپرا کی اجازت سے استثنیٰ، منظوری کے اختیارات ڈسکوز کے سپرد

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے گھریلو اور چھوٹے کمرشل سولر صارفین کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئی ترامیم کے تحت 25 کلو واٹ تک سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین کو اب نیپرا سے پیشگی یا الگ سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین کی درخواستوں کی براہِ راست منظوری کا اختیار متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد منظوری کے عمل کو تیز، آسان اور صارف دوست بنانا ہے تاکہ سولر توانائی کے فروغ میں حائل انتظامی تاخیر کو ختم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کا اہم اعزاز برابر کر دیا

نئے ضوابط کے بعد صارفین اپنی متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی میں براہِ راست درخواست جمع کرا سکیں گے، جس سے منظوری کا وقت کم ہوگا اور اضافی مراحل سے نجات ملے گی۔

Scroll to Top