بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے اور کئی سنگ میل بھی عبور کیے۔
پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہرا کر تین سال اور 8 ٹیسٹ میچز کے بعد بیرون ملک کوئی میچ جیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قومی ٹیم آخری بار جولائی 2023 میں بابر اعظم کی قیادت میں ہی سری لنکا میں غیر ملکی سر زمین پر آخری ٹیسٹ جیتی تھی۔
اس جیت کے ساتھ ہی بابر اعظم بیرون ملک کھیلنے والے ٹیسٹ میچز میں سب سے بہتر تناسب کے ساتھ دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے بیرون ملک 12 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 9 میچز میں فتح حاصل کی۔ ان کی غیر ملکی سر زمین پر فتح کا تناسب 75 فیصد ہو گیا، جو دیگر تمام ممالک کے کپتانوں کے تناسب سے زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی رہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 193 رنز بنائے۔ اس کارکردگی پر انہیں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے ساتھ مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کپتان کا دسواں مین آف دی سیریز ایوارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ چیمپئن کپتان عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے۔
یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ تھا جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کا 10 واں ایوارڈ ہے، اس سے قبل وہ 5 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 4 مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
سابق کپتان عمران خان نے 8 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ وسیم اکرم نے 7 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ وقار یونس اس فہرست میں 9 ایوارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کا اہم اعزاز برابر کر دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر کئی اہم تاریخی سنگ میل عبور کر لیے ہیں۔
اس فتح کے بعد بابر اعظم اپنے ملک سے باہر کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کے بہترین تناسب کے لحاظ سے دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ میچ جیت کر تین سال اور 8 ٹیسٹ میچوں کے طویل انتظار کے بعد غیر ملکی سر زمین پر کوئی فتح حاصل کی ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے جولائی 2023 میں بھی بابر اعظم ہی کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف ملک سے باہر آخری ٹیسٹ جیتا تھا۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے اب تک بیرونِ ملک 12 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے 9 میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد غیر ملکی سر زمین پر ان کی فتح کا تناسب 75 فیصد ہو گیا ہے جو دنیا کے تمام کپتانوں سے زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم سیریز میں 193 رنز بنا کر سب سے آگے رہے۔ اس بہترین کارکردگی پر انہیں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے ساتھ مشترکہ طور پرسیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل وہ 5 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی اور 4 مرتبہ ایک روزہ میچوں میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کپتان کا دسواں مین آف دی سیریز ایوارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ چیمپئن کپتان عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا
سابق کپتان عمران خان نے 8 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ وسیم اکرم نے 7 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ وقار یونس اس فہرست میں 9 ایوارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں





