ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے 01 پیسے سے کم ہو کر 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے سے گھٹ کر 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ ردوبدل نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا گیا ہےجس کا اطلاق 7 اگست 2026ء سے ہوگا۔

Scroll to Top