ریسکیو آفیسر 1122 نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ پشاوریونیورسٹی میں ریسکیو کے عمارت خالی کرنے سے اچھی نتایج برآمد نہیں ہونگے ۔
ریسکیو افسر نے خط میں استدعا کی ہے کہ مقامی آبادی کو طبی امداد کی بروقت فراہمی ضروری ہے ،یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔
اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے عمارت خالی کرانے کیلئے ریسکیو 1122کو خط لکھا تھا ۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ انتظامیہ عمارت میں ایک چیک پوسٹ بنانا چاہتی ہے ۔