ایران،امریکا جنگ سے فضائی سفر 35 فیصد مہنگا ہو گیا

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ سے فضائی سفر 35 فیصد مہنگا

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ اورکشیدگی نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فجائی سفرکو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،خطے میں کشیدگی نے ایوی ایشن انڈسٹری کو آسمان سے زمین پر گرا دیا،رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں نے پوری کر دی،مسافروں کو30 سے 35 فیصد تک اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے بعد خطے میں جاریامریکہ ایران کشیدگی سے ایوی ایشن کو سب سے زیادہ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا،آبنائے ہرمز بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں،تاجروں نے ائیر کارگو کا سہارا لیا مگر ائیر لائنز نے بھی کرایے 40 سے 50  فیصد تک بڑھا دئیے۔

حالات جلد ٹھیک نہ ہوئے تو کئی ائیر لائنزآپریشن بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔ایکسپریس نیوزکے اعداد وشمارکے مطابق عالمی ایوی ایشن کا بحران سنگین صورتحال اختیارکر چکا ہے،مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود  بار بار بند ہونے سے دنیا بھر کے فضائی سفرکا نظام درہم برہم ہو گیا، بین الاقوامی سطح پر52,000 سے زائد پروازیں مکمل طور پر منسوخ کی جا چکی ہیں۔

برصغیر میں سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوا،مجموعی طور پر فضائی آپریشن میں 50 سے 60  فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، دنیا بھر کے تقریبآ 60 لاکھ سے زائد مسافر اس بحران سے براہ راست متاثر ہو ئے ہیں۔

Scroll to Top