نوشکی دھماکہ ،امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدام اٹھائینگے،سرفراز بگٹی

نوشکی دھماکہ ،امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدام اٹھائینگے،سرفراز بگٹی

ایف سی کانوے پر نوشکی کے مقام پر بارودی اور خودکش حملہ ،نتیجے میں 3 ایف سی جوان اور 2 سویلین موقع پر جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ ، علاقہ نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،ریسکیو ٹیموں نےنعشوں اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق آج صبح ایف سی کانوے پر نوشکی کے مقام پر بارودی دھماکہ اور خودکش حملہ کیا جس میں 3 ایف سی جوان اور 2 سویلین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔

سکیورٹی فورسز نے فوری طورپر علاقے کو گھیرے میں لیکر کلیئر نس آپریشن شروع کردیا جبکہ دہشتگردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کردیئے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گےبلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور دہشتگردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ، ہرقیمت پر امن قائم کرینگے ۔

Scroll to Top