طورخم سرحد پرکشیدگی، تجارتی گزرگاہ آج 23 ویں روز بھی بند

طورخم سرحد پرکشیدگی، تجارتی گزرگاہ آج 23 ویں روز بھی بند

طورخم سرحد پر کشیدگی کے باعث تجارتی گزر گاہ آج 23 ویں روز بھی بند ،یومیہ اوسطاً 30 لاکھ ڈالر کا نقصان ہورہاہے ۔

کسٹم حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طورخم سرحدسے تجارتی گزرگاہ کے علاوہ پیدل آمد ورفت بھی معطل ہے ۔تجارتی گزرگاہ کی بندش سے یومیہ اوسطاً 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہورہاہے ۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے ، پاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں ۔

ادھر جرگہ ممبر کے مطابق پاک افغان جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی کامعاہدہ برقرار ہے ، جرگہ مذاکرات کی بحالی کیلئے افغان جرگہ قیادت سے رابطے میں ہیں ۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا ہے ۔

Scroll to Top