راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کی وجہ سے نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔

اسلام آباداور راولپنڈی میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ، الرٹ جاری

 اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش کی وجہ سے  نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، گولڑہ 60، بوکرہ 31 اور شمس آباد 25 ، پیرودھائی 25، نیو کٹاریاں 21 اور گوالمنڈی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ ہے۔

ایم ڈی واسا  کا کہنا ہے کہ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 6 فٹ ہے،  نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے،  نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق  موسم کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے، نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مانٹیرنگ جاری ہے۔

ڈی سی راولپنڈی  کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں،  نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کردیا،  نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

Scroll to Top