سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے بھائی خالد یوسفزئی انتقال کرگئے

پشاور: سینئر صحافی روزنامہ ابتک کے بیوروچیف عارف یوسفزئی کے برادرم محترم خالد یوسفزئی بقضائے الٰہی انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر 5 اکتوبر 2026 کو بعد از نماز عصر شام 5 بجے گاؤں ٹھنڈکوئی، ضلع صوابی میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے سوگواران میں اکرام اللہ خان یوسفزئی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، عنایت اللہ خان، ڈائریکٹر نیب، عطاء اللہ خان، عباس خالد یوسفزئی، ابراہیم خان یوسفزئی، انعام اللہ خان، ایڈووکیٹ محمد فرقان یوسفزئی، ارسلان خان یوسفزئی، اشفاق یوسفزئی اور محمد یاسر یوسفزئی شامل ہیں۔

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے برادرم خالد یوسفزئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

یہ بھی پڑھیں : سب کی نظریں پشاور پر، گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات

فیصل کریم کنڈی نے عارف یوسفزئی اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

پشاور پریس کلب کی صحافتی برادری نے بھی خالد یوسفزئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عارف یوسفزئی اور دیگر سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ پشاور پریس کلب کی برادری نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

خالد یوسفزئی کے انتقال پر اہل خانہ، عزیز و اقارب اور صحافتی حلقوں کی جانب سے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

Scroll to Top