لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز کی 233 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستان کی دوسری اننگز شدید مشکلات کا شکار رہی اور پوری بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوتے ہوئے 37.3 اوورز میں محض 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

دوسری اننگز میں محمد رضوان 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شان مسعود 29، عبداللہ شفیق 15 اور سعود شکیل 14 رنز ہی بنا سکے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق صفر، اذان اویس 9، کپتان سلمان علی آغا 4، علی عثمان 7 اور خرم شہزاد 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولی رابنسن نے دوسری اننگز میں 3 اور میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

جوش نے بھی دوسری اننگز میں 3 اور میچ میں مجموعی طور پر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر نے دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Scroll to Top