ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 100 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے کا ہوگیا۔

اس سے قبل منگل کو آخری کاروباری روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایزی پیسہ نے عام صارف کیلئے کم قیمت انشورنس پلانز متعارف کرا دیے

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ دنوں صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔ سونے کی قیمت میں ہونے والی تبدیلیوں پر زیورات خریدنے والے صارفین اور صرافہ مارکیٹ سے وابستہ افراد کی گہری نظر ہوتی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہتی ہیں، جس کے باعث فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی براہ راست کمی یا اضافہ ہوتا ہے۔

Scroll to Top