پشاور: پشاور تعلیمی بورڈ نے مختلف تعلیمی اور امتحانی خدمات کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، بعض فیسوں میں اضافے کی شرح 148 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
نئے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ڈی ایم سی یا اصل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی فیس 805 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کردی گئی، جس میں ایک ہزار 195 روپے، یعنی تقریباً 148 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ڈپلیکیٹ ڈی ایم سی کی فیس 805 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ رجسٹریشن فیس 700 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 300 روپے کردی گئی ہے۔
پشاور تعلیمی بورڈ نے فیسوں میں 148 فیصد تک اضافہ کردیا
ڈی ایم سی یا اصل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی فیس 805 روپے تھی جو اب بڑھا کر 2 ہزار روپے کردی گئی ہے یوں اس میں ایک ہزار 195 روپے یعنی تقریباً 148 فیصد اضافہ ہوا ہے
ڈپلیکیٹ ڈی ایم سی کی فیس 805 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 500 روپے کردی… pic.twitter.com/h6bu5F3ARi— Muhammad Faheem (@MeFaheem) August 29, 2026
نویں جماعت کی امتحانی فیس 2 ہزار 530 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے، دسویں جماعت کی فیس 2 ہزار 990 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔
اسی طرح ایس ایس سی امپروومنٹ کی فیس 2 ہزار 700 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔
گیارہویں جماعت کی امتحانی فیس 2 ہزار 875 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 300 روپے جبکہ بارہویں جماعت کی فیس 3 ہزار 105 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 600 روپے کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ کی ای وی بائیکس اسکیم سمیت متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
ایچ ایس ایس سی امپروومنٹ کی فیس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے 2 ہزار 800 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں ایک ہزار 200 روپے اضافہ ہوا ہے۔
بورڈ کی جانب سے یو ایف ایم فیصلوں کے خلاف اپیل کی فیس ایک ہزار 725 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے جبکہ گریس مارکس کی فیس 345 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گیارہویں جماعت کی سپورٹس فیس بھی 200 روپے سے بڑھا کر 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔
فیسوں میں اضافے کے بعد طلبہ اور والدین پر تعلیمی اخراجات کا مزید بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔





