پمز کا چارج سنبھالتے ہی ہسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بڑا اعلان کردیا

پمز کا چارج سنبھالتے ہی ہسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بڑا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے پمزہسپتال سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد معطل کئے گئے افسران کی جگہ نئی تعیناتیاں کردیں جبکہ ڈاکٹر محمد سلمان نے بھی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر 120 روز کیلئے معطل کردئیے گئے انکی جگہ ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا،وہ 3سال یا مستقل افسر کی دستیابی تک پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: پمز سانحہ: ہسپتال میں واقعے کی وجہ سامنے آگئی، سی ڈی اے رپورٹ میں اہم انکشاف

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل چودھری وارث علی رضا بھی 120 روز کیلئے معطل کئے گئے ہیں ان کی جگہ ڈاکٹر الطاف حسین کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں واقع پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی نومولود بچوں کی نرسری میں چند روز قبل  آتشزدگی سے 14 بچے جاں بحق ہوئے ۔

Scroll to Top