ہنگو میں دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

سید فخر کاکاخیل

ہنگو: ہنگو کے علاقے چھپتی وزیران میں ترقیاتی کام کے معاملے پر دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا، جس کے دوران فائرنگ سے سابق تحصیل میئر ٹل حاجی پیاو زار وزیر سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد دونوں جاں بحق افراد کی میتیں سول اسپتال ٹل منتقل کردی گئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مردان میں موٹر کار الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

جبکہ دوسری جانب ضلع مردان کے شیخ ملتون چوک میں موٹر کار الٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ شہریار کے نام سے ہوئی ہے، جو شیخ ملتون کا رہائشی تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top