امریکی اسکول میں خون کی ہولی: سولہ سالہ مسلح لڑکے کی فائرنگ سے تین معصوم بچوں اور ایک استاد سمیت چار افراد ہلاک!

امریکی ریاست اوریگون کے ایک اسکول میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سولہ سالہ مسلح لڑکے نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تین معصوم بچوں اور ایک استاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس لرزہ خیز سانحے نے ایک بار پھر امریکا میں گن کلچر اور اسکولوں کے تحفظ پر شدید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے اس دلخراش واقعے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ، آٹھ اور گیارہ برس جبکہ قتل ہونے والے استاد کی عمر چون سال بتائی گئی ہے۔

خون آشام واقعے کے دوران ایک مقامی شہری نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو موقع پر ہی جوابی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاجس سے مزید جانی نقصان کا خطرہ ٹل گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کے عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری : بغیر ویکسینیشن سفر کی مدت میں توسیع کردی گئی

امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر اسکول کے اندر اور گردونواح کے علاقوں سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top