سسٹم اوور لوڈڈ ہے،160 بااختیار ضلعی حکومتیں یا 15 صوبے بنادیئے جائیں، احسن اقبال کی تجاویز سامنے آگئیں

سسٹم اوور لوڈڈ ہے،160 بااختیار ضلعی حکومتیں یا 15 صوبے بنادیئے جائیں، احسن اقبال کی تجاویز سامنے آگئیں

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں موجود انتظامی دباؤ کو کم کرنے کے لیے 15 نئے صوبے یا پھر 160 بااختیار ضلعی حکومتیں بنانے کی بڑی تجویز پیش کر دی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ مرکزیت کے باعث نظام مکمل طور پر اوور لوڈ ہو چکا ہے اور انتظامی توازن کے لیے اب تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔

احسن اقبال نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بدین سے گھوٹکی تک پھیلی ہوئی اتنی بڑی آبادی اور سندھ کے امور کو اکیلے کراچی سے نہیں چلایا جا سکتا، بالکل اسی طرح رحیم یار خان سے اٹک تک کے وسیع پنجاب کو لاہور سے اور ڈی آئی خان سے چترال تک کے خیبر پختونخوا کو پشاور سے کنٹرول کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے بلوچستان کے انتظامی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پسنی سے ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے کوئٹہ تک کے امور کو بہتر چلانے کے لیے نئے انتظامات کی ضرورت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے بنانا غیر آئینی ہوتا تو شہید ذوالفقارعلی بھٹو آئین کی کتاب میں اس کا ذکر نہ کرتے، وزیر صحت

وفاقی وزیراحسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہمسایہ ملک میں 1947ء کے بعد سے درجنوں نئے صوبے بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کوئی متنازعہ بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ سندھ اسمبلی کو اپنی قرارداد پاس کرنے کا پورا استحقاق ہے، لیکن اصل مسئلہ عوام کو اچھی تعلیم، صحت، صفائی اور صاف پانی کی فراہمی ہے جو کسی بھی سیاسی نعرے یا جماعت کے مفاد سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top