مردان میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

مردان: تھانہ ہوتی کے قریب محلہ ناداران میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے جاں بحق شخص کی لاش ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی، جبکہ شدید زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملاکنڈ میں ٹرک اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، 8 زخمی

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فائرنگ کے واقعے کی مزید وجوہات اور ملزم سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top