کیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے سٹریٹ منومنٹ کو کراچی میں بریک لگ گیا؟ سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

کیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے سٹریٹ منومنٹ کو کراچی میں بریک لگ گیا؟ سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

 مزار قائد اور اس کے گردونواح میں جلسے جلوسوں پر پابندی بدستور برقرار ہے اور ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اجازت کے بغیر احتجاج یا جلسہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

کراچی: انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

ادھر تحریکِ انصاف یا خیبر پختونخوا حکومت کی کال پر نکالی جانے والی اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ آج کراچی پہنچ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں یہ ریلی مختلف علاقوں یعنی سہراب گوٹھ، لیاقت آباد اور گرو مندر سے گزرتی ہوئی مزار قائد کا رخ کرے گی۔

دوسری جانب، سکیورٹی کے شدید خطوط اور ممکنہ ٹکراؤ کے خدشات کے پیش نظر کراچی پولیس نے سخت ترین حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سرکاری دفاتر بھی غیر محفوظ؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گورننس پر سوالات

اس سلسلے میں مزار قائد کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ قانون ششکنی کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top