وزیراعظم شہبازشریف کا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف کا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ نے ہر دور میں اپنے شاندار جنگی ہنر اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ قربانی، بے مثال شجاعت اور پروفیشنل ازم کی ایک تابناک تاریخ کا امین ہے۔ ستمبر کی جنگ میں ہمارے شاہینوں نے جس جرأت کے ساتھ فضائی سرحدوں کا دفاع کیا، وہ تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی بالخصوص ذکر کیا کہ کس طرح گزشتہ برس مئی کے معرکے میں پاک فضائیہ نے دیگر مسلح افواج کے ساتھ شاندار آہنگی اور کوآرڈینیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارح دشمن کو منہ توڑ شکست دی ۔

 یہ بھی پڑھیں : 6 ستمبر قومی اتحاد، عزم اور قربانیوں کی لازوال علامت ہے، مسلح افواج اور قوم نے مل کر تاریخ رقم کی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ تعداد میں کم ہونے کے باوجود دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی اپنی پرانی روایت کو بخوبی نبھایا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top