جدہ، وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر بھی ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
پاکستان اور سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے