وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کے تحت عام شہری اپنے ذاتی گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی بے گھر افراد کو اپنی چھت کی فراہمی کے لیے تمام تر جامع منصوبہ بندی فراہم کرتی ہے اس کی بدولت پاکستان میں عام شہری اپنے ذاتی گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پالیسی کے تحت ماحول دوست ایسے گھر بنائے جائیں گے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور جدید تقاضوں کے عین مطابق ہوں۔نیشنل ہاؤسنگ پالیسی پر موثر اور نتائج بخش عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی ملک میں پائیدار شہری ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔





