وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 392.76 روپے سے بڑھ کر 393.64 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.88 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 399.64 روپے سے کم ہو کر 397.76 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی منڈی میں پلیٹس ریٹس، پریمیئم اور دیگر اخراجات میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔





