کرک: زہریلی چیزکھانے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق، بھائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں زہریلی چیز کھانے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کا 5 سالہ بڑا بھائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ المناک واقعہ گاؤں دبلی لواغر میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر رشتہ داروں کی جانب سے دو کمسن بچوں کو کوئی زہریلی شے کھلانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زہریلی چیز کے اثر سے 3 سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کو ان کے ہی رشتہ داروں نے زہر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور:ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت اعلی افسران کےتبادلے و ترقیاں

پولیس نے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ سٹی کرک میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید قانونی تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top