نوشہرہ،خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا مظاہرہ

فضل نبی
 نوشہرہ کے شوبرا چوک میں انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹرز نے خیبر پختونخوا حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 مظاہرین نے صوبائی حکومت سے عوام اور تاجر برادری درپیش مسائل پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی لانگ مارچ اور سیاسی دھرنوں کی بجائے صوبے کے ابتر معاشی و انتظامی مسائل حل کرنے پر فوکس کریں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مسلسل 13 سالہ حکومت کے باعث صوبے کا کاروباری طبقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور معاشی حالات شدید متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان

 مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے کر مداخلت کریں اور عوام کو اس حکومت سے نجات دلائیں۔

Scroll to Top