پاکستان کے نامور انٹرنیشنل باکسر اور ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ محمد امین بلوچ آج انتقال کر گئے۔
ان کی وفات پر اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور باکسنگ برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ وہ کے الیکٹرک کی فٹبال ٹیم کے ساتھ بھی طویل عرصے تک وابستہ رہے۔
مرحوم کی نمازجنازہ ظہر کے بعدکراچی کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ محمد امین بلوچ نے اپنے سوگواران میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
نمازِ جنازہ میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن (SBA) کے صدر محمد اصغر بلوچ اور جنرل سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ سمیت کھیلوں کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : سابقہ فاٹا کے 33 ادارے اور ڈائریکٹوریٹس ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کےسپرد،نوٹیفیکیشن جاری
سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مرحوم کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی





