نادرا جانے والوں کے لیے بڑی خبر، اب باری کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا

Pakistan SCO Summit 2026

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔

اب نادرا دفاتر میں طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نادرا کے مطابق شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ملک بھر میں کسی بھی نادرا دفتر کے لیے اپنی سہولت کے مطابق وقت اور تاریخ کا انتخاب کرتے ہوئے پیشگی اپائنٹمنٹ بک کرا سکیں گے۔

شہری مقررہ وقت سے کچھ دیر قبل دفتر پہنچ کر بغیر طویل انتظار کے مطلوبہ سروس حاصل کر سکیں گے۔

نادرا نے حال ہی میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن بھی متعارف کرایا ہے جس میں شہریوں کی سہولت کے لیے متعدد نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

ان سہولیات میں ایف آئی اے کو آن لائن شکایت درج کرانے، فیملی ریکارڈ کی درستگی، دستخط اپ لوڈ کرنے اور شناختی دستاویزات کی ڈیجیٹل سہولت سمیت دیگر اہم خدمات شامل ہیں۔

نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ نئے ورژن کے ذریعے شہریوں کو مختلف خدمات تک زیادہ آسان اور تیز رسائی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پینشن لینے والوں کے لیے اہم خبر، نادرا نے تصدیق کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا

ترجمان کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ میں شامل نئی سہولیات سے شہری گھر بیٹھے متعدد معاملات نمٹا سکیں گے جس سے نادرا دفاتر میں رش اور انتظار کے وقت میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top