پیٹرول سستا،ڈیزل مہنگا،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے آئندہ ایک روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت فوری طور پر لاگو کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top