عید الفطر کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت جیل آنے والے تمام راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف میں 200 کے قریب افسران و اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جو تین شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
اس سکیورٹی پلان کی نگرانی ایس پی صدر نبیل کھوکھر خود کریں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ریزور فورس کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں کو اینٹی رائٹ سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر جواب دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور وکلاء میں تلخ کلامی، نعیم پنجوتھا پر برہم
حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔





