وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی خوشیوں کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اپنی جانب سے عیدالفطر کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کا تہوار ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے خیبرپختونخوا کے عوام کی طرف سے بھی وزیراعظم اور پورے ملک کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں اور عید کے موقع پر وہ پورے ملک کے لیے خوشیوں اور امن کی دعا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا عالمی رہنماؤں سے ٹیلفونک رابطہ
وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان ہونے والی اس گفتگو نے صوبے کے عوام کے لیے ایک مثبت پیغام دیا اور ملک میں امن، خوشحالی اور یکجہتی کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔





