فرانس کا غزہ کی صورتحال پر کانفرنس کا اعلان

فرانس کا غزہ کی صورتحال پر کانفرنس بلانے کا اعلان

فرانس نے مصراوراردن کے ساتھ غزہ کی صورتحال پرکانفرنس بلانے کااعلان کردیا۔

 

فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ مصری صدر کی دعوت پر قاہرہ جا رہا ہوں، مصری صدراوراردن کے شاہ عبداللہ سے غزہ کی صورتحال پربات کروں گا۔

فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ غزہ پراسرائیلی فورسز کی بمباری کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس بہت جلد قاہرہ میں ہوگا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور مصری صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور دوطرفہ مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں مصری و فرانسوی صدور نے دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات میں استحکام پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امانوئل میکرون کا دورہ مصر بھی اس رابطے میں گفتگو کا مرکز رہا۔ یہ دورہ قاہرہ میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پر انجام پائے گا جس میں مصر، اردن اور فرانس کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے۔

فرانسیسی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر کی کوششوں کو سراہا،ایمانوئل میکرون نے کہا مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی فارمولا ہے،  انہوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی فوری بحالی پر زور دیا۔

Scroll to Top