زیر کاشت قیمتی زمینیں سیلاب کی نذر ہوچکی،پی ٹی آئی حکومت اور منتخب عوامی نمائندوں نے عوا م کے نقصانات کے ازالہ کیلئے کچھ نہیں کیا
تفصیلات کے مطابق تین سال سے زائد عرصہ گزر گیا مگر پی ٹی آئی حکومت لوئر دیر کے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے سے قاصر رہی ، لوئر دیر کے گاؤں سہ صدہ کی زیر کاشت قیمتی زمینیں 2022 کے تباہ کن سیلاب کی نذر ہو چکی ہیں ، مگر حکومت اور منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کے نقصانات کے ازالہ کے لئے کچھ نہیں کیا ۔
مقامی لوگ شکوہ کر رہے ہیں کہ ایم پی اے ہمایوں خان نے یہاں حفاظتی پشتے بنانے کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک پورا نہیں کیا ، اب اگر دوبارہ سیلاب آیا تو بچی کچی زمینیں بھی بہا کر لے جائیگا جبکہ اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو اس دفعہ ممکنہ سیلاب سے گاؤں کی آبادی کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ موجود ہے ۔
مقامی لوگوں کا وزیر اعلی کے معاون خصوصی ہمایون خان اور محکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ حکام سے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ۔





