پشاور کے تجارتی مراکز میں افغان باشندوں نے دکانیں اور دفاتر بند کردیئے جبکہ وطن واپسی مہم میں درجنوں افغان باشندوں کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کیے جارہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کے تحت قومی تجدید و تصدیق مہم میں درجنوں افغان مہاجرین کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کیے جارہے ہیں ،گیارہ اپریل کے بعد مہاجرین کیخلاف سخت ترین آپریشن متوقع ہے ، اب تک 153افغان مہاجرین رضاکارانہ طورپر واپس جاچکے ہیں ۔
پشاور میں کھانے پینے ،قالین ، کراکری سمیت مختلف کاروبار کرنیوالے افغان شہریوں کی دکانیں ڈیڈ لائن کے بعد نہیں کھلیں ، وطن واپسی کے عمل میں گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی ۔





