جھوٹے پروپیگنڈے سے آپ کی کرپشن اور چوریاں چھپ نہیں سکتیں، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

جھوٹے پروپیگنڈے سے آپ کی کرپشن اور چوریاں چھپ نہیں سکتیں، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے آپ کی کرپشن اور چوریاں چھپ نہیں سکتیں۔

عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک رمضان بازار نہیں لگایا مگر صوبائی حکومت نے اپنی پارٹی کے لوگوں میں 10 ارب روپے بانٹ دئیے۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ لوگوں کو رمضان پیکیج اور سہولت بازاروں میں ریلیف دیا گیا ،سہولت بازاروں سے عوام کو اوپن مارکیٹ سے 31 فیصد زیادہ ریلیف ملا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بیانات سے روک دیا

عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہر منصوبہ شفافیت اور میرٹ کی اپنی مثال ہے ،خیبر پختونخوا میں ایک بھی رمضان بازار نہیں لگا یا جاسکا، گنڈاپور واحد وزیراعلیٰ ہے جس کو اپنی ہی کابینہ اور پارٹی کے لوگ کرپٹ اور چور کہہ رہے ہیں۔

Scroll to Top