وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک ہفتے میں تیسری ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی داخلی صورتحال اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ملاقات میں سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل ، افغانیوں کی واپسی کیلئے جاری آپریشن اورخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کیلئے اقدامات پر گفتگو کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی ملکی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے ، نہروں کے معاملے پر سندھ کے تحفظات دور کئے جائیں گے، حکومتی اتحادی اپنے معاملات پارلیمنٹ اور کابینہ میں متفقہ طور پر طے کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادیوں میں بے مثال سیاسی ہم آہنگی ہے، ملکی ترقی کا پہیہ اپنے ٹریک پر چڑھ گیا ہے، اب کسی کو سیاسی تخریبی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، ملک میں سیاسی ٹھہراؤ اور امن امان کی صورتحال دن بدن ٹھیک ہو رہی۔
یہ بھی پڑھیں: دراندازی کرنے والے 8 خوارجی عبرتناک انجام کو پہنچ گئے ، وزیر داخلہ محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چئیرمین پی سی بی کی حیثیت سے وزیراعظم کو پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی معاملات بارے بھی وزیراعظم کو تفصیلات بتائیں۔





