چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر پارٹی قیادت میں اختلافات ختم کرنے کیلئے متحرک ہوگئے، بیرسٹرگوہرنے رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بیانات سے روک دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہراور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات ہوئی ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی قیادت کےدرمیان چلنے والے اختلافات کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے اسدقیصر اور تیمورسلیم جھگڑا سے سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ، بیرسٹر گوہر نے دونوں رہنماؤں کے تحفظات سنے ، بیرسٹرگوہر نےتینوں رہنماؤں کوایک دوسرےکیخلاف بیانات سےروک دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےبانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں،سب رہنمان ن کی رہائی اورپارٹی امورپرتوجہ دیں،تمام رہنماؤں کےتحفظات دورکروں گا،معاملات میڈیاکےبجائےپارٹی فورم میں رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، شیر افضل مروت نے اہم انکشافات کر دیئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی قیادت میں چلنے والے اختلافات کے معاملے پر کہا کہ تمام صورتحال بانی پی ٹی آئی کےسامنے رکھوں گا،وہی فیصلہ کریں گے۔





