افغان مہاجرین کی نشاندہی کیلئے وزیر داخلہ کی ہیلپ لائن قائم ،2772سے زائد گرفتار

افغان مہاجرین کی نشاندہی کیلئے وزیر داخلہ کی ہیلپ لائن قائم ،2772سے زائد گرفتار

کراچی میں ابتدائی طورپر 313افراد کی فہرست مرتب کی گئی تھی تاہم جانچ پڑتال کے بعد 307افراد کو بھیج دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے ،1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے ، مختلف شہروں میں کریک ڈائون کرکے سینکڑوں افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہر صورت بھجوایا جائیگا، انہوں نے سی سی پی او ، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو انخلا کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں کاروباری مراکز میں قائم افغان مہاجرین نے اپنے کاروبار کو سمیٹنا شروع کردیا ہے اور دکانوں کو تالے لگا کر غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

مارکیٹوں میں افغانیوں کے زیر استعمال مختلف قسم کی گاڑیاں ہیوی مشینری بھی فروخت ہونا شروع ہوگئی ، کلرسیداں پولیس نے غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 9افغانیوں کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی ضلع سے یکم اپریل سے اب تک مجموعی طورپر 353افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر ہورڈنگ سینٹر منتقل کردیاگیا۔

Scroll to Top