قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ، 12نکاتی ایجنڈا جاری ، خواتین کے وراثتی حق میں رکائوٹوں بارے توجہ دلائو نوٹس شامل ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدار ت میں قومی اسمبلی اجلاس آج شام 5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ، اجلاس کا ایجنڈا 12نکات پر مشتمل ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی سوسائٹیز رجسٹریشن ترامیمی آرڈرز میں توسیع کی قرار داد پیش کرینگے ۔

ایجنڈ ے کے مطابق خواتین کے وراثتی حق میں رکائوٹوں بارے توجہ دلائو نوٹس شامل ہے ، جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایکٹ میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم بھی زیر غور آئیگی ۔

نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس 2023,24 رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائیگی ، اس کے علاوہ سابق فاٹا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق حصہ نہ ملنے بارے توجہ دلائونوٹس بھی شامل ہے ۔

Scroll to Top