ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع چترال ، دیر ، کوہستان ، بٹگرام ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ۔

آج اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ،مری ،گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ۔

آئندہ دو سے تین روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 02سے 04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ، آزاد کشمیر میں گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے ۔

Scroll to Top