انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2025 کے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مرتبہ نامزد کرکٹرز میں ایک بھارتی اور دو نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارچ 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے بھارتی کرکٹر شریاس ائیر، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا اور فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو نامزد کیا گیا ہے۔
راچن رویندرا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث ان کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
دوسری جانب شریاس ائیر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے میں اہم کردار ادا کیا، اور ان کی پرفارمنس بھی شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے سراہا گیا۔
یہ ایوارڈ ہر ماہ کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے اور مارچ میں ان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے سبب انہیں اس ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔





