سیلاب سے تباہ گھروں کی دوبارہ تعمیر اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کے سینٹ اجلاس کی صدارت

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کی سینٹ کے پانچویں اجلاس کی صدارت کی۔

یہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے پہلی بار کسی یونیورسٹی سینٹ کے اجلاس کی صدارت تھی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سجاد بارکوال، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، وائس چانسلر اور سینٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سینٹ کے پچھلے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی اور یونیورسٹی کے مختلف سٹیٹیوٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی کاموں، انتظامی معاملات، درپیش مسائل اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان 2018 میں قائم کی گئی تھی اور اس وقت یونیورسٹی میں مختلف پروگراموں میں 1308 سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی پانچ ایم ایس/ایم فل پروگرام، 18 ڈگری پروگرام اور 21 ڈپلومے پیش کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سرکاری جامعات میں مالی نظم و ضبط، مالی خود انحصاری، تعلیمی معیار کی بہتری اور جدید تحقیق کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات کی ڈگریوں اور کورسز کو جدید مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ضروری ہے، تاکہ فارغ التحصیل طلباء کی جابز مارکیٹ میں کھپت کی شرح کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کے لیے ترجیحات کا تعین کرنے اور بلا تاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اس مقصد کے لیے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ سے بنوں قومی جرگہ کے وفد کی ملاقات، امن و امان سمیت دیگر مسائل پر گفتگو

انہوں نے گومل یونیورسٹی اور ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کے مابین اثاثہ جات کی تقسیم کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔

یہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی جانب سے تعلیمی اداروں کی ترقی اور معیار کو مزید بہتر بنانے کی بھرپور کوششوں کا حصہ ہے تاکہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کا معیار بلند ہو اور صوبے کے طلباء کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Scroll to Top