پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان اور رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر کا انتقال سیاست اور عوامی خدمت کے شعبے میں ایک بڑا خلا چھوڑ گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مرحوم کی معفرت کے لیے دعا کی اور ان کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تاج حیدر کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی کمی کا بھرنا ممکن نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر انتقال کر گئے
وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اعلان کیا اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہر ممکن حمایت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔





