بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور شعبہ معدنیات کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں ،مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کیخلاف مافیا سرگرم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے مافیا وزیراعلیٰ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں ؟
انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا واضح موقف ہے کہ مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائینگے ،مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کوئی خفیہ معاملہ نہیں ، مجوزہ ترامیم کا مقصد شعبہ معدنیات کو مضبوط اور منافع بخش بنانا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ترامیم پر اسمبلی میں اپوزیشن کی رائے بھی لی جائے گی ۔





