پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین بارے عدالت سے بڑی خبر آگئی ،تحریری فیصلہ بھی جاری

پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین بارے عدالت سے بڑی خبر آگئی ،تحریری فیصلہ بھی جاری

پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا،تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس وقار احمد نے تحریر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان مہاجرین کو حراساں نہ کرنے کا حکم ،ڈپٹی اٹارنی جنرل، وزارت کشمیر و گلگت بلتستان اور فرنٹیر ریجن اسلام آباد کے نمائندوں نے عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی نمائندوں نے عدالت کو بتایا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا،عدالت کو بتایا گیا کہ پی او آر کارڈ ہولڈر کی معیاد 30جون 2025 تک ہے،وفاقی حکومت نے ابھی تک پی او آر کارڈ ہولڈز کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، تمام قانون فانذ کرنے والے ادارے پی او آر کارڈ ہولڈز کو حراساں نہ کریں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صوبائی جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیںقانون نافذ کرنے والے ادارے پی او آر کارڈ ہولڈر کو حراساں کررہے ہیں،حکومت نے خود پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو 30 جون 2025 تک یہاں رہنے کی اجازت دی ہے، حکومت نے غیر قانونی افغان مہاجرین کو نکالنے کا فیصلہ کیا، پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کو بھی حراساں کیا جارہا ہے۔

Scroll to Top