خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا اور دیگر اضلاع میں گزشتہ روز تیز آندھی اور بارش نے موسم میں نمایاں تبدیلی پیدا کر دی۔
ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی، جس سے گرمی میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفانی ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شہر کا موسم تازہ اور ٹھنڈا ہو گیا۔ شہریوں نے بارش سے گرمی کی شدت میں کمی کا لطف اٹھایا۔
خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی آندھی اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور فضاء ٹھنڈی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کی توقع ہے، جس سے موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔