آلٹو 2025 پر قسطوں کی سہولت، کم آمدنی والوں کے لیے خوشخبری

پاکستانی مارکیٹ میں سوزوکی آلٹو 2025 نے ایک بار پھر چھوٹے کار سیگمنٹ میں توجہ حاصل کر لی ہے،

خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو ایک کم خرچ، فیول ایفیشنٹ اور قابلِ اعتماد گاڑی کی تلاش میں ہیں۔

سوزوکی آلٹو کے مختلف ویرینٹس کی قیمتیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو خریدار کی ترجیحات اور سہولت کے مطابق منتخب کی جا سکتی ہیں۔

قیمت اور ویرینٹس

2025 ماڈل سوزوکی آلٹو کی قیمت اس کے ویرینٹ پر منحصر ہے۔ عام طور پر آلٹو VX، VXR اور VXL AGS جیسے ماڈلز دستیاب ہوتے ہیں،

جن کی قیمتیں فیچرز اور ٹرانسمیشن کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آلٹو VX کی ابتدائی قیمت تقریباً 23,30,999 روپے ہے۔

UBL کا آٹو فنانسنگ پلان

وہ افراد جو مکمل ادائیگی کے بجائے قسطوں میں گاڑی حاصل کرنا چاہتے ہیں، اُن کے لیے یو بی ایل کا Drive آٹو فنانسنگ پلان ایک موزوں آپشن بن کر سامنے آیا ہے۔

اس پلان کے تحت سوزوکی آلٹو VX ویرینٹ پر درج ذیل سہولتیں فراہم کی گئی ہیں:

یہ بھی پڑھیں پاک سوزوکی کا سوزوکی مہران کی واپسی کے حوالے سے افواہوں کی تردید

ڈاون پیمنٹ: 30 فیصد (تقریباً 699,299 روپے)

قسطوں کی مدت: 5 سال

ماہانہ قسط: 38,391 روپے

شرح سود: 14.5 فیصد

پروسیسنگ فیس: 13,560 روپے

انشورنس (پہلا سال): 34,964.99 روپے

دستاویزی چارجز: کوئی نہیں

UBL Insurer کو منتخب کردہ بیمہ فراہم کنندہ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے،

جبکہ فنانسنگ کا اطلاق اُن صارفین پر بھی ہوتا ہے جو ابھی یو بی ایل کے کسٹمر نہیں ہیں۔

Scroll to Top