پی ٹی آئی کے بانی ،عمران خان کی نومئی کے جلائو گھیرائو کے حوالے سے درج آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی ۔
عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل دینے کیلئے طلب کرلیا ہے ، لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضو ی کرینگے جبکہ گذشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے ۔
بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس سمیت جلائو گھیرائو کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے ، اس حوالے سے عدالت کی جانب سے گذشتہ سماعتوں میںمختلف قانونی نکات پر بحث کی گئی تھی اور آج کی سماعت میں مزید دلائل متوقع ہیں ۔





