غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ،9809افراد ڈی پورٹ

غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ،9809افراد ڈی پورٹ

اب تک ملک بھر سے مجموعی طورپر 9,48,870 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق اب تک صوبے بھر سے 9809غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بد رکیاجاچکا ہے ۔

آئی جی پنجاب کے مطابق تمام غیر قانونی مقیم شہریوں کے انخلا کو یقینی بنایاجارہاہے اور صوبے بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے تاکہ عمل پر امن اور موثر انداز میں مکمل ہو ۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انٹر نیشنل قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر مکمل عمل کیاجارہاہے اور انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو ہر ممکن طورپر مدنظر رکھا جارہاہے ۔

آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ لاہور میں 5اور صوبے بھر میں 46ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں غیر قانونی مقیم افراد کو عارضی طورپر رکھا جارہاہے ، ان مراکز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، جبکہ ڈی پورٹیشن کے عمل کی مانیٹرنگ حساس ادارے بھی کررہے ہیں ۔

Scroll to Top