ویب ڈیسک۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچنے کے بعد جمعہ کے روز معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونا 257 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 3 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3326 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔