پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں وی پی این سروسز فراہم کرنے والوں کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔

اب تک تین کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق جو ادارے بغیر لائسنس کے وی پی این سروس فراہم کر رہے ہیں، وہ فوری طور پر لائسنس حاصل کریں تاکہ سروس میں ممکنہ تعطل سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد ریگولیٹری فریم ورک کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانا اور صارفین کو بلا رکاوٹ خدمات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کاروباری استعمال کے لیے وی پی این لائسنس سروس کا آغاز

اتھارٹی کے مطابق وی پی این کے استعمال سے انٹرنیٹ کنکشن محفوظ بنایا جاتا ہے، آن لائن شناخت چھپائی جاتی ہے اور صارف کی سرگرمیوں کو ٹریک کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ لائسنسنگ کے عمل سے متعلق مکمل معلومات ادارے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Scroll to Top