مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں: عمر ایوب

مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے یا نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عالیہ حمزہ کو غیر قانونی طورپر گرفتار کیاگیا ،انہیں کچھ عرصہ قبل جیل سے رہائی ملی ہے ،جے یو آئی اور تحریک انصاف میں خلیج کم ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان آتے ہیں تو آئیں راستہ تو سب کا ایک ہی ہے ان کی مرضی ہے اتحاد کرتے ہیں یا نہیں جے یو آئی بھی خود مختار پارٹی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہرپارٹی نے اپنے لیڈران اورورکرز کا فیڈبیک دیکھنا ہے ہماری تحریک جاری رہے گی ، جے یو آئی کیساتھ کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی ، نہ ہی ان کو لانے کیلئے ہم زبردستی کرسکتے ہیں ، ہمارے کسی سے کوئی مذاکرات بھی نہیں ہورہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ مائنز اینڈ منرلز بل پربانی پی ٹی آئی کوکوبریف کیاجائیگا ، علی امین گنڈاپور عمران خان کو بل سے متعلق آگاہ کرینگے ، بل سے متعلق بانی فیصلہ کرینگے ۔

Scroll to Top